بلوچستان کے علاقے لورالائی میں قتل کیے گئے غلام سعید کی میت گھر پہنچنے پر والد بھی انتقال کرگئے۔
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں خانیوال سے سے تعلق رکھنے والے غلام سعید کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا، موت کا صدمہ ان کے والد بھی برداشت نہ کر سکے اور انتقال کر گئے۔رپورٹ کے مطابق غلام سعید کی میت گھر پہنچنے پر والد بھی دنیا سے چل بسے، باپ بیٹے کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔