پولینڈ کی ایگا شیانتک نے ومبلڈن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ایگا شیانتک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو چھ صفر اور چھ صفر سے شکست دی۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز فائنل میں پولینڈ کی ایگا شیانتک نے امریکی کھلاڑی انیسو موا کے خلاف پہلا سیٹ چھ صفر سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انیسوموا کوئی گیم نہ جیت سکیں اور سیٹ چھ صفر سے ہارگئیں۔1911 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ وومن سنگلز فائنل میں کوئی ویمن کھلاڑی پورے میچ میں ایک گیم بھی نہ جیت سکی۔ 1911 میں ایمیچر ایرا میں برطانوی کھلاڑی لیمبرٹ نے ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو چھ صفر اور چھ صفر سے شکست دی تھی۔ایگا شیانتک نے کر یئر کا چھٹا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس قبل وہ چار بار فرینچ اوپن اور ایک یوا یس اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں۔