بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے پہلی بار اپنی صحت سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جن میں وہ بالکل دبلے پتلے نظر آ رہے تھے۔صارفین نے کرن جوہر کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم اب پہلی بار کرن جوہر نے خود ہی سب بتا دیا۔گزشتہ روز کرن جوہر نے فلم ’دھڑک 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر نے کہاکہ کل ہی پڑھ رہا تھا اور انٹرنیٹ پر لوگوں نے مجھے مار ہی ڈالا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہوگیا ہے اور یہ کونسی بیماری پال رہا ہےکرن تو میں یہ سب سے کہنا چاہتا ہوں میری صحت بالکل ٹھیک ہے اور میں بہت خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ وزن کم ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے صحت مند زندگی گزارنے کیلئے بہت سی چیزیں اپنائی ہیں تو میں زندہ ہوں اور زندہ رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا صارفین سے کہوں گا کہ میں بہت سال جینا چاہتا ہوں اور خاص کر اپنے بچوں کیلئے، سب کیلئے میرے اندر بہت ساری کہانیاں باقی ہیں۔خیال رہے کہ کرن جوہر کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بھارتی انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں کچھ کچھ ہوتا، کبھی خوشی کبھی غم، کبھی الوداع نہ کہنا، مائی نیم از خان سمیت دیگر شامل ہیں۔