وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کے استقامت، مزاحمت اورغیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام جائز جدوجہد کے لئے پہلے کی طرح آج بھی جانیں قربان دے رہے ہیں۔ ہم تمام کشمیری شہدا کی بہادری اورعزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی مرضی سے حل ہونا چاہیئے۔
واضح رہے کہ یوم شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر، پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنے والے کشمیری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پرشہدا قبرستان کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگراوردیگرعلاقوں میں پوسٹرز لگادیئے گئے۔