Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اگر امریکہ نے یورینیم افزودگی ختم کرنے پر اصرار کیا تو مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in بین الاقوامی
0
‘حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے’: ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا

تہران : ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر امریکہ  جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کرے گا، تو تہران کسی ایسے مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے ایرانی خبر رساں ادارے "ایرنا” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افزودگی روکنے کی شرط کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امیدیں پیدا ہو رہی تھیں، خاص طور پر اسرائیلی حملوں اور 12 روزہ شدید کشیدگی کے بعد۔ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے افزودگی کا حق ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس موقف کی حمایت کی اور کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ملاقات کے لیے ابھی تک تاریخ، وقت یا مقام کا تعین نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے درمیان پانچ دور کی بات چیت ہو چکی ہے، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔ یہ بات چیت عمان کی ثالثی میں ہو رہی تھی، مگر 13 جون کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد یہ مذاکرات معطل ہو گئے۔ اس کے بعد امریکا نے بھی اسرائیل کی حمایت میں محدود فضائی حملے کیے۔

ایرانی ترجمان بقائی نے الزام عائد کیا کہ ایران خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوا تھا، مگر اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ  کی حمایت نے بات چیت کو متاثر کیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتکاری اور بامقصد بات چیت کا حامی رہا ہے، اور وہ مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق، ایران اب بھی مذاکرات کی راہ کو کھلا سمجھتا ہے۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Next Post

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، غیر معمولی مراعات بھی حاصل: جیل انتظامیہ

Next Post
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، غیر معمولی مراعات بھی حاصل: جیل انتظامیہ

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، غیر معمولی مراعات بھی حاصل: جیل انتظامیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم