Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، غیر معمولی مراعات بھی حاصل: جیل انتظامیہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in پاکستان
0
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، غیر معمولی مراعات بھی حاصل: جیل انتظامیہ

راولپنڈی : سنٹرل جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں بی کلاس کے تحت تمام قانونی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں خوراک، صحت، مطالعہ، اخبارات، ورزش اور چہل قدمی کی سہولیات شامل ہیں۔

بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سات کمروں پر مشتمل علیحدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں ایک کھلا صحن بھی موجود ہے تاکہ وہ روزانہ چہل قدمی اور ورزش کر سکیں۔ انہیں ورزش کے لیے ایکسرسائز سائیکل، LED، اور پسندیدہ اخبارات و کتب تک رسائی حاصل ہے۔ مزید برآں، ان کے کھانے کی تیاری کے لیے ایک قیدی کو بطور باورچی فراہم کیا گیا ہے جو ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی ہدایت کے مطابق تیار کرتا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں موجود کسی بھی قیدی کی نسبت زیادہ سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ ان سہولیات میں سے بیشتر دیگر بی کلاس اسیران کو دستیاب نہیں ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق، جیل میں قید کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اب تک 413 مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے ذریعے پیغامات جاری کروائے، جن میں پارٹی ورکرز کو سیاسی حکمت عملی، عام و ضمنی انتخابات، حکومتی مذاکرات اور 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق رہنمائی شامل رہی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اگست 2024 سے اب تک ان کے بیانات 145 مرتبہ قومی میڈیا میں نمایاں خبر بنے، جبکہ وہ 10 بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ بھی براہ راست یا بالواسطہ گفتگو کر چکے ہیں، جن میں دی ٹیلی گراف، رائٹرز، فاکس نیوز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق، گزشتہ تین ماہ میں بانی پی ٹی آئی سے 66 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں ان کے پارٹی رہنما، وکلا اور اہل خانہ شامل ہیں۔ طبی سہولیات سے متعلق بتایا گیا کہ انہیں روزانہ تین بار ڈاکٹرز چیک کرتے ہیں اور حالیہ معائنے میں ان کی صحت مکمل طور پر تسلی بخش پائی گئی ہے۔

بیان کے اختتام پر جیل حکام نے سوشل میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہیں برتا جا رہا۔

Previous Post

اگر امریکہ نے یورینیم افزودگی ختم کرنے پر اصرار کیا تو مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

Next Post

سوڈان : ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے، خواتین اور بچوں سمیت 300 افراد قتل

Next Post
سوڈان :  ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے، خواتین اور بچوں سمیت 300 افراد قتل

سوڈان : ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے، خواتین اور بچوں سمیت 300 افراد قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم