لیہ:سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن "محفوظ پنجاب” پر لیہ پولیس عمل پیرا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم گجر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے سمگلرز کے خلاف بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ 2 سمگلرز کو گرفتار بھی کر لیا۔ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 1150 نان کسٹم غیر ملکی سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس اور سپیشل برانچ کے ساتھ مل کر کاروائی عمل میں لائی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم گجر نے کہا کہ رواں سال لیہ پولیس 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم سگریٹ برآمد کر چکی ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے ملزمان اور برآمد شدہ سگریٹس کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔