Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ائیر انڈیا حادثہ: طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر جہاز کا کپتان نکلا

Web Desk by Web Desk
جولائی 17, 2025
in بین الاقوامی
0
ائیر انڈیا حادثہ: طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر جہاز کا کپتان نکلا

بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر جہاز کا کپتان نکلا۔

رواں برس جون میں لندن جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق بلیک باکس کی ریکارڈنگ سے حاصل معلومات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہےکہ جہاز کے دونوں پائلٹوں کی گفتگو سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کیپٹن سُومیت صبروال نے ان سوئچز کو بند کیا تھا جن کے ذریعے دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی ہوتی ہے۔

امریکی میڈیا نے طیارے کی تباہی کے شواہد کی بنیاد پر امریکی حکام کا ابتدائی تجزیہ پیش کیا ہے جس کے مطابق بوئنگ ڈریم لائنر طیارے کے فرسٹ آفیسر کلائیو کندر نے طیارے کے اڑان بھرتے ہی تجربہ کار کیپٹن سے پوچھا تھا کہ آخر اس نے سوئچز کو کٹ آف پوزیشن پر کیوں کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فرسٹ آفیسر پہلے حیرت میں ڈوبا اورپھر دہشت ذدہ رہ گیا جبکہ کیپٹن یہ سب کچھ سننے اور دیکھنے کے باوجود پُرسکون تھا۔ یہ اس لیے تھا کہ فرسٹ آفیسر کا فلائنگ تجربہ محض 3 ہزار 403 گھنٹے جبکہ کپتان کا فلائنگ تجربہ 15 ہزار 638 گھنٹے تھا اوران میں سے نصف سے زائد بوئنگ طیارے اڑانے کے تھے۔

بھارتی حکام کی جانب سے پچھلے ہفتے ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کاک پٹ میں دونوں پائلٹوں کے درمیان کنفیوژن کی بات کی گئی تھی۔ابتدائی رپورٹ میں کسی پرالزام نہیں دھرا گیا تھا، تاہم اتنا کہا گیا تھا کہ ایک پائلٹ نے پوچھا تھاکہ تم نے سوئچز کوکٹ آف کیوں کیا جس پر دوسرے نے جواب دیا تھا کہ اس نے ایندھن کٹ آف نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانیوالا طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار 242 میں سے 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں 53 برطانوی شہری تھے۔صرف ایک برٹش انڈین مسافر زندہ بچا تھا جو کہ 11 اےسیٹ پر سوار تھا۔
طیارہ میڈیکل کالج عمارت پر گرنے سے مزید 19 افراد بھی مارے گئے تھے۔طیارے کے کپتان 56 برس کے سوُمیت صبروال نے 1994 میں ائیرانڈیا میں ملازمت اختیار کی تھی اور لائن ٹریننگ کیپٹن کے عہدے پر فائز تھے جس میں وہ دوران پرواز ساتھی جونیئر پائلٹ کی تربیت کرتے تھے۔

صبروال نے شادی نہیں کی تھی اور ان کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ باقی تھے۔روانگی سے پہلے انہوں نے اپنے والد کو فون پر کہا تھا کہ لندن پہنچ کر فون کروں گا مگر قسمت میں کچھ اور لکھا تھا۔اس کے علاوہ 32 برس کا جونیئر پائلٹ کلائیو بچپن ہی سے پائلٹ بننا چاہتا تھا اور اس کی 2 ماہ بعد شادی طے تھی۔

کپتان صبروال کے والد انڈیا کی سول ایوی ایشن سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور کپتان کے 2 بھانجے بھی پائلٹ ہیں جبکہ جونیئر پائلٹ کی والدہ ائیرانڈیا کی ائیر ہوسٹس رہی تھیں۔ائیرانڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پرواز سے پہلے دونوں پائلٹوں کا نشے میں مبتلا ہونے سے متعلق ٹیسٹ کیا گیا تھا اور دونوں میں سےکسی کو بیماری لاحق ہونے کے آثار بھی نہیں تھے۔

Previous Post

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے

Next Post

وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

Next Post
وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم