فتح پور: سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسر محمود کو ڈاکٹر حق نواز کھوسہ کی علالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اینڈ ٹراما سنٹر فتح پور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا اور بعد ازاں محکمہ صحت میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات کا آغاز کیا۔ وہ بی ایچ یو نواکوٹ، 300 ایم ایل، ٹی ایچ کیو فتح پور اور چوبارہ میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں اینستھیزیا میں تخصص حاصل کرنے کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور کامیابی سے تعلیم مکمل کی۔ بہترین کارکردگی کے اعتراف میں وہ سینیئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی پا چکے ہیں۔
اب انہیں محکمہ صحت کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور کا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں کو امید ہے کہ ڈاکٹر یاسر اپنی صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر صحت کی سہولیات میں بہتری لانے اور عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں