نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں قیادت کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں اور اندرونی اختلافات کے باعث پارٹی کے اندر سے نریندر مودی کی ریٹائرمنٹ کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مودی کی عمر 75 سال کے قریب پہنچنے کے باعث ملک کے مختلف سیاسی حلقوں اور پارٹی کے اندر ریٹائرمنٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ مودی کو ستمبر میں چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ چین بھارت کا مخفی حریف ہے اور اس نے لداخ اور اروناچل پردیش کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔سوامی نے مزید کہا کہ پارٹی کی پالیس کے مطابق مودی ستمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، لہٰذا اب ان کی نمائندگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔مودی جو کبھی ‘وشو گرو’ کے نعرے لگانے والے تھے، آج اپنی پارٹی کے لیے ایک چیلنج بن چکے ہیں اور ان کی قیادت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔