لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ واقعہ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے تربیتی مرکز میں پیش آیا، جہاں سپیشل انفورسمنٹ بیورو، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور آتش گیر مواد سے متعلق یونٹس موجود تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکا خیز مواد کو منتقل کر رہا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔