ہا لانگ بے : ویتنام کے شمالی سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں ایک سیاحتی کشتی "ونڈر سیز” کے الٹنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ کشتی پر کل 53 افراد سوار تھے۔
حادثہ شدید خراب موسم اور طوفانی بارش کے باعث پیش آیا۔ کشتی پر سوار افراد میں سے بیشتر مقامی ویتنامی شہری تھے، جو دارالحکومت ہنوئی سے ہا لانگ بے کی سیر کے لیے آئے تھے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق اب تک 11 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، جن میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے، جو کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں کئی گھنٹے تک پھنسا رہا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں کم از کم آٹھ بچوں کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں، جس نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا ہے۔ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں لیکن بارش اور خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ویتنامی بارڈر گارڈز اور بحریہ کی ٹیمیں ریسکیو مشن میں مصروف ہیں، جبکہ حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ویتنام میں سیاحتی سلامتی سے متعلق خدشات کو بھی جنم دے رہ