پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں امیدوار جنرل نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی کے ایک، ایک امیدوار کو بھی کامیابی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے 26 ووٹ، فیصل جاوید نے 24 ووٹ، مرزا محمد آفریدی نے 21 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد نے 18، پی پی کے طلحہ محمود نے 17، جے یو آئی (ف) کے عطاء الحق درویش نے 18 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
خواتین کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ روبینہ ناز 89 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں۔ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ٹیکنوکریٹ نشستیں، اعظم سواتی (پی ٹی آئی حمایت یافتہ) نے 89 ووٹ حاصل کیے۔ دلاور خان نے 54 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔انتخابات کے دوران مجموعی طور پر ایوان میں خوشگوار سیاسی ماحول دیکھنے کو ملا، اور حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت یہ نتائج متوقع قرار دیے جا رہے تھے۔

