پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل اسپنر ساجد خان زخمی ہو کر دورۂ انگلینڈ سے باہر ہو گئے۔
ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھےمیں فریکچر ہوا،ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا۔پاک شاہینز اورپروفیشنل کاؤنٹی کلب کا پہلا ون ڈے آج ہو گا،پاکستان شاہینز ٹیم دورۂ انگلینڈ میں 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی