Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں مکانات تباہ، 30 سیاح لاپتہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 22, 2025
in پاکستان
0
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں مکانات تباہ، 30 سیاح لاپتہ

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر میں شاہراہِ تھک بابوسر میں درجنوں سیاحوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ 30 سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرچ آپریشن رات کی تاریکی کی وجہ سے متاثرہوا، شاہراہ بابوسرپر الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔سیلاب سے شاہراہ بابوسر پر ایک گرلز سکول،دوہوٹل، ایک پن چکی،گندم ڈپو، پولیس چوکی اور ٹورسٹ پولیس شلٹرتباہ ہوگئے ہیں۔

سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر سے متصل50سے زائد مکانات مکمل تباہ، 8کلومیٹرسڑک شدید متاثرہ اور15مقامات پرروڈ بلاک ہے، سیلابی تباہ کاریوں سےشاہراہ بابوسر پر4رابطہ پل بھی تباہ ہوئے، ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی بھی بہہ گئی ہے۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ سیکڑوں پھنسے سیاحوں کو چلاس شہر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سرچ آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش ہے، ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کو آپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے باعث بابوسر، تتہ پانی اورلال پڑی کے 15 مقامات راستے بند، بڑے اورچھوٹے پتھروں کے باعث 7 سے 8 کلو میٹرکاراستہ بلاک ہے۔ راستہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ عوام سےاپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری سفر سے گریزکریں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان اور ڈپٹی کمشنردیامرعطاءالرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دن میں ساڑھےتین بجے کے قریب کلاوڈ برسٹ ہوا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ ہوئیں۔ راستے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق بڑی وین سمیت 10 سے 15 گاڑیوں کو سیلابی ریلا بہا لے گیا۔ مقامی لوگوں نے ان کو بچایا اورگھروں میں پناہ دی، مختلف مقامات پر پھنسے سیاحوں کوچلاس سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔ پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنےکاکام جاری ہے۔

Previous Post

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Next Post

اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کثیر الجہتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار

Next Post
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کثیر الجہتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار

اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کثیر الجہتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم