لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کر دیا ہے کہ نشہ کرنے والے پنجاب میں برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نشہ مافیا کے خلاف لڑائی کے لیے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی گئی ہے جو سخت کارروائیاں کرے گی۔
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ہنسنے والا ایموجی لگا کر طنزیہ انداز بھی دکھایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔