نیویارک: اقوامِ متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے صدارت کرتے ہوئے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کثیرالجہتی تنازعات کے حل کے لیے مؤثر طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور غزہ و یوکرین میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پرعزم ہے اور تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔بعد ازاں نائب وزیراعظم پاکستان کے مستقل مندوب کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں بھی شریک ہوئے۔