ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 125 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ فہیم اشرف نے 51 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان، سلمان آغا اور دیگر بیٹسمین کم اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کی ٹیم میں سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے باعث بنگلہ دیش کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔