پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں "گڈ طالبان” کا تصور بالکل ناقابل قبول ہے اور اسے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی صرف مقامی فورسز کے ذریعے ہوگی اور کسی صورت ڈرون کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس میں بھرتیوں کا آغاز ہو چکا ہے، ہر ضلع سے 300 اہلکار شامل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق قبائلی عوام اپنے علاقوں کو بہتر جانتے ہیں، لہٰذا انہیں سیکیورٹی قوتوں میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی کو اسلحے کے ساتھ پکڑا گیا تو فوری کارروائی کی جائے گی۔ صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں، وفاق سنجیدہ اقدامات کرے