پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قانونی پیچیدگیاں رکھنے والے مراد سعید کی حلف برداری کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔