لیہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صحت مند پنجاب کے تحت ٹراما سنٹر چوک اعظم کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اسحاق کھیرانی نے ٹراما سنٹر چوک اعظم کا دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ سب انجینئر بلڈنگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ ٹراما سنٹر کا زیادہ تر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ بلڈنگ کو فنشنگ ٹچ دئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکیم میں کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ سکیم جلد ہی تکمیل کے بعد محکمہ صحت کو ہینڈ اوور کر دی جائے گی اور عوام اس منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گے۔