Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر پی ٹی آئی حکومت مزید چھ ماہ برقرار رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر پی ٹی آئی حکومت مزید چھ ماہ برقرار رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا: اسحاق ڈار

نیویارک :نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت مزید چھ ماہ برقرار رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔

وہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور تین سال کے قلیل عرصے میں معاشی اشاریوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا طویل مدتی ہدف پاکستان کو دنیا کی 20 بڑی معیشتوں، یعنی جی 20 میں شامل کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس وقت سفارتی سطح پر متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ہونے والی ملاقات انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت کیلئے منتخب ہوا ہے، جو ملک کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے عافیہ صدیقی کو "پاکستان کی بیٹی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی کیلئے امریکہ سے ہر ممکن رابطہ کیا گیا ہے، حتیٰ کہ صدر جو بائیڈن سے بھی معافی کی درخواست کی گئی ہے۔افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے اور واضح پیغام دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کے مطابق رافیل طیاروں کو مار گرانا اور "آپریشن بنيان مرصوص” جیسے اقدامات دشمن کو واضح پیغام دینے کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی گئی، اور بھارت کی درخواست پر ہی جنگ بندی ممکن ہوئی۔وزیر خارجہ نے فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Previous Post

عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کیلئے جنگ روکنے کا اعلان

Next Post

ایران کی حکمت عملی کا مرکز قریبی اور گہرے تعلقات کی ترقی ہے، صدر مسعود پزشکیان

Next Post
ایران کی حکمت عملی کا مرکز قریبی اور گہرے تعلقات کی ترقی ہے، صدر مسعود پزشکیان

ایران کی حکمت عملی کا مرکز قریبی اور گہرے تعلقات کی ترقی ہے، صدر مسعود پزشکیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم