Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

Web Desk by Web Desk
جولائی 28, 2025
in پاکستان
0
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچے اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید میجر کی والدہ، بہن، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان سے دلی ہمدردی کی۔

محسن نقوی نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی باہمت مائیں قوم کا فخر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم ان کی مقروض ہے۔وزیر داخلہ نے شہید میجر زیاد سلیم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور حکومت ان کے خاندان کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔

اس موقع پر شہید کے بھائی نے میجر زیاد سلیم کا آخری آڈیو پیغام بھی وزیر داخلہ کو سنایا، جس سے فضا مزید غمگین ہو گئی۔ شہید کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی ان کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی، مگر وطن سے محبت ان کے لیے سب سے بڑھ کر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے کے باوجود زیاد نے اپنے ساتھیوں کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

شہید کی والدہ نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ وہ ہمیشہ وطن اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔ واضح رہے کہ میجر زیاد سلیم کے والد، بریگیڈیئر سلیم، بھی 2005 میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ یہ خاندان وطن کے لیے دو نسلوں کی قربانی دینے والا ایک روشن نشان ہے۔

Previous Post

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے :کانگرنس رہنما پی چدمبرم

Next Post

سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم، نیویارک میں دو ریاستی حل پر کانفرنس آج سے شروع

Next Post
سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم، نیویارک میں دو ریاستی حل پر کانفرنس آج سے شروع

سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم، نیویارک میں دو ریاستی حل پر کانفرنس آج سے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم