لیہ:کیمپس میں عملے کی حاضری اور سہولیات کا جائزہ لیا
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ نے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری و موجودگی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے نشیبی علاقوں میں ریسکیو پوائنٹس پر وٹرنری کیمپ قائم کیے ہیں جہاں مویشی پال حضرات وٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسری کے علاوہ فلڈ کیمپ سے بھی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر طارق گدارہ نے کہا کہ فلڈ ریلیف وٹرنری کیمپوں میں ڈاکٹرز اور عملہ تمام تر سہولیات اور ادویات کے ساتھ موجود ہیں تاکہ جانوروں کی بروقت دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضلع لیہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت موضع شینہہ والا میں نئی وٹرنری ڈسپنسری قائم کی گئی ہے جہاں بہت جلد عملے کی تعیناتی کی جائے گی۔
ڈاکٹر طارق نے مویشی پالوں سے اپیل کی کہ وہ وٹرنری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور فلڈ کیمپس سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ جانوروں کی صحت کا بہتر خیال رکھا جا سکے۔
ناصر حیات نیوز رپورٹر 03337012061