لیہ:پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق چک نمبر 337 ٹی ڈی اے، تھانہ چوک اعظم کی حدود میں ساڑھے نو مرلے کے احاطے کی ملکیت اور قبضے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ وڑائچ برادری اور مخالف فریق ایک دوسرے پر زبردستی قبضے اور جھوٹے دعوے کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔
وڑائچ برادری کے عمر وڑائچ کا کہنا ہے کہ متنازع احاطہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کے قبضے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے خود بھرتی ڈلوائی، دیواریں تعمیر کیں، اور احاطے کو آباد رکھا۔ پورا گاؤں اس بات کا گواہ ہے کہ یہ زمین ہمارے زیر استعمال ہے۔”انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ رفیق، محمد علی، توفیق، کاشف، وحید اور دیگر افراد زبردستی احاطے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ "یہ لوگ جانوروں کی کھرلیاں رکھ کر زبردستی احاطے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔” عمر وڑائچ نے واضح کیا ہے کہ مخالف فریق پہلے ہی 30 مرلے زمین پر قابض ہے اور ان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
واقعے کے بعد وڑائچ برادری کے افراد نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب و آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور زبردستی قبضے کی کوششوں کو روکا جائے۔ پولیس کی جانب سے حالات پر پا لیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔