Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیر اعظم کل پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Web Desk by Web Desk
جولائی 29, 2025
in پاکستان
0
وزیر اعظم کل پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

لاہور: لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، جہاں کل وزیر اعظم شہباز شریف اس جدید ٹرین کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ موقع پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسی دوران، پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 78 سالہ تاریخ میں پہلی بار ریلوے نے اپنی آمدنی کی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے مجموعی طور پر 93 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق، مسافر ٹرینوں سے تقریباً 47.5 ارب روپے، مال گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے، فوجی ٹریفک سے ڈیڑھ ارب، کوچنگ خدمات سے 3 ارب اور دیگر متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے آمدنی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ریلوے کی کل آمدنی 88 ارب روپے تھی، جو کہ اس سال کے مقابلے میں کم تھی۔ مسافر آمدنی کے حوالے سے کراچی ڈویژن سب سے آگے ہے جہاں تقریباً 14.75 ارب روپے کمائے گئے، جبکہ لاہور نے 11.25 ارب روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیڈکوارٹرز ڈویژن نے 5.25 ارب، ملتان نے 5 ارب، سکھر نے 4.8 ارب، اور راولپنڈی نے 4.7 ارب روپے کمائے۔ پشاور نے 1.25 ارب اور کوئٹہ نے 52 کروڑ روپے کی آمدنی ریکارڈ کی ہے۔

فریٹ سیکٹر میں کراچی نے 28 ارب روپے، ملتان نے 1 ارب، لاہور نے 83 کروڑ، پشاور نے 77 کروڑ، راولپنڈی نے 31 کروڑ، سکھر نے 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ آئندہ سال مال گاڑیوں سے آمدنی میں 70 فیصد تک اضافہ کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاکہ پاکستان ریلوے کی مالی حالت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Previous Post

غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطینی عوام کو آزاد ریاست کا حق حاصل ہے ، اسحاق ڈار

Next Post

مودی جی بتائیں، جنگ بندی کس کے دباؤ پر کی؟ کانگریس رہنما کا حکومت سے سخت سوال

Next Post
مودی جی بتائیں، جنگ بندی کس کے دباؤ پر کی؟ کانگریس رہنما کا حکومت سے سخت سوال

مودی جی بتائیں، جنگ بندی کس کے دباؤ پر کی؟ کانگریس رہنما کا حکومت سے سخت سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم