سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے پیر کو ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات 2025کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت کے مطابق ٹی ایس سی کے امتحانات میں سندھ بھر سے 1887امیدواروں نے شرکت کی، 1628 امیدوار میٹرک امتحانات میں کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 86.27فیصد رہا۔گلشن ٹیکنیکل ہائی اسکول ملیر کے حافظ محمد شہیر نے 1350 نمبروں میں سے 1179 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی اسکول کے محمد شامیخ احمد نے 1168 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ ورکرز ماڈل اسکول سائیٹ حیدرآباد کی طالبہ وجیہہ شاہ نے 1350 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو بورڈ کی جانب سے شیلڈ، میڈل اور نقد انعام دیے گئے۔سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے تحت ٹی ایس سی کے امتحانات کے نتائج میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ وجیہہ شاہ نجی بینک کے گارڈ کی بیٹی ہے۔ وجیہہ شاہ کمپیوٹر سائنس میں کل نمبر 1350میں سے 1164نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔