Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کا فلسطین کو یو این کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 29, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کا فلسطین کو یو این کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے،غزہ میں مستقل جنگ بندی،خوراک کی فراہمی اور انسانیت کےخلاف جرائم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بات اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہی۔اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کیلئے 8 دیگر ورکنگ گروپس نے بھی غیرمعمولی اقدامات کیے تھے جن میں پاکستان نے بھی بھرپور حصہ لیا اور ٹھوس نتائج کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کےلیےدو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فرانس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں انسانوں کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم کا یہ سلسلہ بند کرایا جائے اور غزہ میں جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا کو یقینی بنایا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین 75 سال سے زائد عرصے سے حل طلب ہے، اس مسئلہ کا حل نہ ہونا صرف سیاسی ناکامی نہیں، اس کی اور بھی وجوہات ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خوراک کی فراہم کو یقینی بنایا جائے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ عالمی قانون اور ہیومینیٹرین اصولوں کا قبرستان بنا ہوا ہے۔ اسرائیل کے ہاتھوں موت اور تباہی سے 58 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس: پاکستان کا فلسطین کو یو این کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد میں رکاوٹیں، شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا، پناہ گزیں کیمپوں، اسپتالوں اور امدادی قافلوں پر حملوں نے قانون اور انسانیت کی ہر سرخ لکیر عبور کردی ہے۔یہ اجتماعی سزا فوری روکی جانی چاہیے۔اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری اور بامقصد اقدامات کیے جائیں۔ اس ضمن میں اسحاق ڈار نے 5 اہم تجاویز بھی پیش کیں۔نائب وزیراعظم نے اس بات کو اولیت دی کہ غزہ اور تمام مقبوضہ علاقوں میں غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔انہوں نے اس ضمن میں سعودی عرب، قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔

ساتھ ہی اسحاق ڈار نے کہا کہ مکمل اور بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ میں امداد کی اجازت دی جائے جس میں خاص طور پر غذا اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی اُنروا سے سیاسی اور مالی تعاون پر بھی زور دیا۔اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرم کا عالمی سطح پر احتساب کیا جانا چاہیے۔سزا سے استثنیٰ کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناقابل واپسی اور حقیقی سیاسی عمل میں پھر سے روح پھونکی جائے تاکہ قبضہ ختم ہو اور دو ریاستی حل حقیقت کا روپ اختیار کرسکے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ اور دنیا کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان اپنی غیرمتزلزل اور اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ قابل عمل، آزاد اور متصل ریاست فلسطین قائم ہونی چاہیے جو 1967 کی سرحدوں میں ہو اور اس کا دارالحکومت القدس ہو۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ اس کانفرنس کا نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ دیرپا امن کیلئے دو ریاستی حل کو واحد راستہ ماننے کی مرکزیت کاعزم دہرایا جائے۔اسرائیل سے مطالبہ کیا جاِئے کہ غزہ سے فوری انخلا کرے اور اس کی تعمیر نو میں تعاون کرے۔اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کی ان تجاویز کی حمایت کی جائے جو فلسطینی عوام کیلئے عالمی تحفظ کے مطالبے سے متعلق ہیں۔اس کیلئے انٹرنیشنل پروٹیکشن میکانزم نافذ کیا جائے۔ساتھ ہی فلسطینی اداروں کی صلاحیت اور خودمختاری کے قیام کی ٹائم لائن دی جائے۔


نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔ خصوصاً مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری اور فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری جتانے کی غیرقانونی کوشش کی پروزور مذمت کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی پبلک ایڈمنسٹریشن، ہیلتھ، تعلیم اور خدمات کی فراہمی کے شعبہ جات میں تکنیکی مدد اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب اوآئی سی منصوبے اور کسی بھی انٹرنیشنل پروٹیکشن میکانزم کے ذریعے فلسطینی اداروں کے قیام میں معاونت کیلئے بھی تیار ہے۔

تقریر کے اختتام پر نائب وزیراعظم نے مشہور مقولہ دہرایا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر انصاف کو نسلوں تک تاخیر کا شکار کیا جائے تو اس کے نتائج سنگین تر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے سوال نے پورے خطےاور اس کے باہر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قبضہ ختم کیا جانا چاہیے اور یہ عمل فوری ہونا چاہیے۔یہ وقت ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی، خودمختاری اور ریاست دی جائے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کومکمل رکنیت دی جائے اور یہی خطے میں دیرپا امن کی بہترین گارنٹی ہوگا۔

واضح رہے کہ یو این جنرل اسمبلی نےگزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ ایسی کانفرنس 2025 میں ہونی چاہیے تاہم جون میں ہونے والی کانفرنس ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ملتوی کی گئی تھی۔اس کے علاوہ فرانس کے وزیرخارجہ ژان نول باروٹ نے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ کے خاتمے سے اسرائیل فسلطین تنازع کے حل کی طرف جانا چاہیے۔یہ جنگ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی جائز خواہشات کا جواب ہوسکتا ہے اور واضح کیا کہ سیاسی اور دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں۔

امریکا اور اسرائیل نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس غلط وقت میں بلائی گئی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ٹیمی بروس نے دعویٰ کیا کہ یہ کانفرنس امن کی تلاش کو مشکل بنا دے گی۔

Previous Post

عمران خان کا کیس صرف 30 سیکنڈ کیلئے سنا گیا: علیمہ خان

Next Post

لیہ:ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس

Next Post

لیہ:ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم