لاس اینجلس : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے درمیان کھیلا جائے گا، جو کہ کرکٹ کی دنیا میں ایک زبردست مقابلے کی توقعات پیدا کر رہا ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز نے آسٹریلیا چیمپیئنز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس میں مورنی وین ویک نے 76 رنز اور اسٹمس نے 57 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار ردعمل دکھایا اور 185 رنز کے قریب پہنچ گئی، لیکن ایک رن سے کم ہونے کی وجہ سے وہ فتح حاصل نہ کر سکے۔دوسری جانب، پہلے سیمی فائنل میں بھارت چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔اب تمام نظریں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں چیمپیئن بننے کے لیے سر توڑ کوشش کریں گی۔