کراچی: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے معاشرے کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح مرد اپنے لیے اچھی بیوی کا خواب دیکھتا ہے، اسی طرح عورت کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اچھے شوہر کی خواہش رکھے اور اپنے لیے بہتر رشتے کا مطالبہ کرے۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں "اچھی عورت” وہ سمجھی جاتی ہے جو دوسروں کی توقعات پر خاموشی سے پورا اُترے، لیکن جیسے ہی وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے، اُسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کردار کشی صرف عورتوں تک محدود نہیں رہی، اب مرد بھی نشانہ بننے لگے ہیں۔”اگر عورت کے لیے شرط ہے کہ وہ باحیا ہو تو کیا رشتہ لانے والے مرد بھی اُتنے ہی معیار پر پورا اُترتے ہیں؟”