امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر وزارت خزانہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔
امریکا کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔امریکا کے ساتھ نئے تجارتی ٹیرف معاہدے پر وزارت خزانہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے، پاکستانی برآمدات پر امریکی منڈی میں 19 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے یہ ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں جو ملکی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔