Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے میں گاڑی کا نمبر A-1خریدنے والے مزمل کریم پراچہ زندگی کی بازی ہار گئے

Web Desk by Web Desk
اگست 1, 2025
in پاکستان, تجارت
0
چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے میں گاڑی کا نمبر A-1خریدنے والے مزمل کریم پراچہ زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی: سندھ کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی نمبر پلیٹ "A-1” کو 10 کروڑ روپے میں خرید کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف صنعت کار مزمل پراچہ کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ مزمل کریم 4 اگست 1993 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔

زندگی بھر نایاب گاڑیوں، خصوصی نمبر پلیٹس اور پرتعیش طرزِ زندگی کو ترجیح دینے والے مزمل پراچہ اپنی موت سے چند ماہ قبل اُس وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے جب انہوں نے سندھ حکومت کی نیلامی میں 10 کروڑ روپے کی ایک منفرد گاڑی نمبر پلیٹ خریدی تھی۔

یہ تاریخی خریداری جون 2024 میں ہوئی، جب سندھ حکومت نے مخصوص اور یونیک نمبر پلیٹس نیلام کیں۔ مزمل پراچہ نے "A-1” پلیٹ کی بولی سب سے زیادہ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ اُن کی ویڈیوز اور تصویریں خوب وائرل ہوئیں، اور وہ سوشل میڈیا پر لگژری گاڑیوں کے بادشاہ کے طور پر مشہور ہو گئے۔ تاہم قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

خاندانی ذرائع مطابق مزمل پراچہ کینسر کے خلاف کافی عرصے سے نبرد آزما تھے اور دبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا پر افسوس کی لہر دوڑا دی، جہاں صارفین نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور زندگی کی بے ثباتی پر گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔

مزمل پراچہ نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین تھے بلکہ انہیں گاڑیوں کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ ان کے پاس نایاب گاڑیوں کا ذخیرہ تھا اور وہ ہر گاڑی کے لیے خاص اور یونیک نمبر پلیٹ لیتے تھے۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرجوش، دلیر اور بےحد مہربان انسان تھے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔

Previous Post

عوامی مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

Next Post

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، آگاہی مہم کا آغاز

Next Post
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، آگاہی مہم کا آغاز

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، آگاہی مہم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم