لیہ:اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محبوب اقبال ہنجرا نے پرچم کشائی کی
لیہ (نیوز رپورٹر) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ریلوے روڈ کروڑ لعل عیسن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محبوب اقبال ہنجرا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے قومی پرچم کشائی کی۔ ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اسکول کے طلباء، اساتذہ اور مختلف محکموں کے افسران کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ جشنِ آزادی کے موقع پر اسکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اگست کو تحصیل کروڑ بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منایا جائے گا اور تمام سرکاری دفاتر کو چراغاں سے روشن کیا جائے گا۔