لیہ:گورنمنٹ کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ لگانے کا عمل جاری
لیہ (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کے احکامات پر طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اور قابل تحسین قدم۔ ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ لگانے کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کالج لیہ سمیت مختلف اسکولز اور کالجز کے باہر ٹریفک کے بڑھتے دباؤ اور طلبہ کی سڑک عبور کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر زیبرا کراسنگ لگائی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ محفوظ انداز میں سڑک عبور کر سکیں۔
طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک مثبت اور طلبہ دوست پالیسی قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے حادثات میں کمی اور ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل جلد تعلیمی اداروں کے باہر مکمل کیا جائے گا اور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ ان مقامات پر ٹریفک کی نگرانی کو مؤثر بنائیں۔