اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت9 ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
ای سی پی نے 5 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق تمام ارکان کو قید کی سزا ہو چکی ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا اور ان کی اسمبلی و سینیٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔نااہل قرار دیے گئے ارکان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔یہ اقدام عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر آئین اور الیکشن قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔