صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حقوق دیئے بغیر خطے کو امن کی راہ پر چلانا ممکن نہیں۔
یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزادی کشمیر پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہرپاکستانی کی دلی آرزو ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے پاس دکھ اور غم کے سوا کچھ نہیں، یہ نہتے بندگان خدا عزم وشجاعت کی عملی تصویر بن چکے ہیں، کشمیری شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر بھارتی مظالم کے باعث اب "یوم سیاہ” کہلاتا ہے، سلامتی کیلئے مانگی جانے والی ہر دعا میں کشمیری عوام شامل ہیں، جلد ہی جنت نظیر وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔