Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترکیہ: تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Web Desk by Web Desk
اگست 5, 2025
in بین الاقوامی
0
ترکیہ: تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

استنبول: ترکیہ کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسجد میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 جولائی کی رات پیش آیا جب عشاء کی نماز کے بعد مسجد میں زائرین کی تعداد کم ہو چکی تھی۔سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص کسی بھی آتش گیر مواد کے بغیر مسجد میں داخل ہوا اور سکیورٹی اسکینرز سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر گیا، اس نے اپنی جیبوں میں کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی رکھے ہوئے تھے۔

مشتبہ شخص منبر کے بجائے مسجد کے ستونوں کے پیچھے چلا گیا، جہاں اس نے کاغذوں کو پھاڑ کر ان میں آگ لگا دی اور مسجد سے باہر نکل گیا۔آگ لگنے کے بعد مسجد میں موجود ایک خاتون نے دھواں دیکھ کر فوراً امام کو اطلاع دی جنہوں نے سکیورٹی بیریئر ہٹا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور جلتا ہوا قالین فوراً ہٹا دیا گیا جس سے 1500 سال پرانی تاریخی مسجد کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔استنبول پولیس نے اعلان کیا کہ تحقیقات کے دوران مشتبہ شخص کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Previous Post

کشمیریوں کو حقوق دیئے بغیر خطے کو امن کی راہ پر چلانا ممکن نہیں، عبدالعلیم خان

Next Post

عمران خان سےملاقات کیلئے آنے والی ان کی بہنوں اور رہنماؤں کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا

Next Post
عمران خان سےملاقات کیلئے آنے والی ان کی بہنوں اور رہنماؤں کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا

عمران خان سےملاقات کیلئے آنے والی ان کی بہنوں اور رہنماؤں کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم