لیہ:ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا جائے گا
لیہ (نیوز رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک ماہ اگست کے دوران ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز اور سب رجسٹرار دفاتر کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کا مقصد سرکاری واجبات کی وصولی، ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ریونیو امور میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 8 اگست کو یوسی منڈی ٹاؤن فرسٹ، 9 اگست کو یوسی سرشتہ تھل جنڈی، 15 اگست کو یوسی لوہانچ نشیب، 16 اگست کو یوسی 306 ٹی ڈی اے، 22 اگست کو یوسی شاہ پور، 23 اگست کو یوسی نواں کوٹ، 29 اگست کو سب رجسٹرار آفس چوبارہ، 30 اگست کو سب رجسٹرار آفس کروڑلعل عیسن کا دورہ کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو دورانِ دورہ متعلقہ افسران سے سرکاری واجبات کی ریکوری، انتقالات، ریونیو کیسز اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ لیں گے، جب کہ عوامی شکایات اور مسائل کو بھی موقع پر سنا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دورے شفافیت، جوابدہی اور نظام کی بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔