لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہونے والا ملزم ساتھی سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق پولیس نےملزمان کی گرفتاری کے لئے مناواں کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت فراست علی اور جون شاہ کے نام سے ہوئی۔ہلاک ہونے والا ملزم فراست علی چندروزقبل غازی آباد میں معمرخاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جسکی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب نواں کوٹ کا رہائشی اٹھائیس سال کا محمد سفیان نجی فوڈ کمپنی میں ڈیلیوری کا کام کرتا تھا،مغوی تین روز قبل آرڈرلینے کے لئے نکلا مگرواپس نہ آیا،پولیس نے مغوی کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔