Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

5 ملک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ حکام کا بڑا انکشاف

Web Desk by Web Desk
اگست 12, 2025
in پاکستان, تجارت
0
5 ملک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ حکام کا بڑا انکشاف

پاکستان مختلف ممالک اورعالمی اداروں کا مقروض توہےمگر پانچ ایسے ملک بھی ہیں جو پاکستان کے ڈیفالٹرز ہیں۔

5ملک پاکستان کےکروڑوں ڈالرز کےڈیفالٹرنکلے،دستاویزات کےمطابق ان ممالک میں سری لنکا،بنگلہ دیش، عراق،سوڈان اور گنی بساؤشامل ہیں،آڈٹ حکام نےانکشاف کیا ہےکہ 40 سال گزرنے کے باوجود حکومت پاکستان ان پانچ ملکوں سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہے۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے

آڈٹ رپورٹ کےمطابق پاکستان نے اسی اور نوے کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا،پاکستانی کرنسی میں قرض کی رقم 86 ارب روپے سےزیادہ بنتی ہے،عراق کےذمے پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے،پاکستان نےسوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں،بنگلہ دیش کےذمےشوگر پلانٹ اورسیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں،پاکستان نے گنی بساو سے بھی 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر وصول کرنےہیں،آڈیٹرجنرل آفس نے 07-2006 میں اس ریکوری کی نشاندہی کی تھی۔

حکام وزارت اقتصادی امورکاکہنا ہےکہ دفترخارجہ کےذریعے ریکوری کیلئےکوشاں ہیں،ڈپلومیٹک چینل اور مشترکہ وزارتی کمیٹیز کے ذریعے بھی کوششیں کی گئیں،ان پانچ ملکوں کو یاددہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسزبھی بھجوائے گئے،آڈیٹر جنرل کی رقم ریکور کرنے کیلئے معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

Previous Post

لاہور؛ بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Next Post

آئی ایم ایف کا پاکستان سے بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ

Next Post
آئی ایم ایف کا پاکستان سے بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم