صادق آباد کے فیصل بازار میں معمولی جھگڑے کے دوران ایک دکاندار نےمخالف کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کردیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دکانداروں میں معمولی تنازعہ پرجھگڑا ہوا،ایک دکاندار نے دوسرے کے سر پرسٹول دے مارا، دوسرےدکاندار نےحملہ آورکا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کردیا۔پولیس کا کہناہےکہ واقعہ فیصل بازارمیں تجاوزات کے باعث پیش آیا،زخمی دکانداروں کوسول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی،تھانہ سٹی پولیس نےموقع پرپہنچ کرکارروائی کا آغازکردیا،کل شام کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔