سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ کے مضافات میں طوفافی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
سعودی عرب کےقومی مرکز برائےموسمیات (این سی ایم) کا کہنا ہےکہ جازان ،العسیر،الباحہ اورمکہ مکرمہ کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کےعلاوہ مدینہ منورہ،تبوک،الجوف،شمالی سرحدوں اور نجران کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،مشرقی صوبے،ریاض اورقصیم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔