مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم افراد دستی بم پھنک کرفرارہوگئے،دستی بم کمپلیکس کےقریب باغیچہ میں پھینکاگیا،پولیس کےمطابق دستی بم حملےمیں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سےقبل بلوچستان کےشہرسبی میں گرلزکالج کےقریب سنیپ چیکنگ کرنےوالے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سےحملہ ہوا ہے،نامعلوم افراد کےحملےمیں اے ایس آئی زخمی ہوگیا،جنہیں ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیاگیا،زخمی پولیس آفیسرکی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔