Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جشنِ آزادی کے سلسلے میں جناح ہال چوک اعظم میں پروقار تقریب کا انعقاد

Web Desk by Web Desk
اگست 12, 2025
in لیہ
0
جشنِ آزادی کے سلسلے میں جناح ہال چوک اعظم میں پروقار تقریب کا انعقاد

لیہ:عوامی، سیاسی و صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت

لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے چوک اعظم لیہ میں واقع جناح ہال میونسپل کمیٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام حقیقی پریس کلب کے زیرِ سرپرستی کیا گیا، جس میں صحافی برادری کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر چوک اعظم حارث حمید خان نیازی تھے، جبکہ معزز شرکاء میں چوہدری اعجاز گل، ملک ریاض گرواں، مقبول ہراج اور عبدالشکور سندھو شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض عبدالرؤف نفیسی نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ آزادی کوئی آسان تحفہ نہیں تھی، اس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو بنیے کے مظالم، قتل و غارت اور خواتین کی بے حرمتی جیسے ناقابلِ بیان سانحات برداشت کیے، تب جا کر ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ شرکاء نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کا خواب ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں انصاف، برابری، مذہبی آزادی اور ترقی سب کے لیے یکساں ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نیازی نے کہا کہ ہمیں 1947 کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ قائداعظم کا یہ قول کہ "پاکستان اسی دن بن گیا تھا جس دن پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا” ہماری قومی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی ترقی، عوامی مسائل کا حل اور ریاست کی مضبوطی ہم سب کا فرض ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Previous Post

پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ

Next Post

خانہ بدوشوں کا راج، شہریوں کا جینا محال، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی

Next Post
خانہ بدوشوں کا راج، شہریوں کا جینا محال، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی

خانہ بدوشوں کا راج، شہریوں کا جینا محال، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم