کراچی: پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 21 نومبر سے پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ کے لیے دو گروپس تشکیل دیے گئے ہیں :
گروپ ون میں میزبان پاکستان کے ساتھ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔یہ ایونٹ نہ صرف سابق اسٹار کرکٹرز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کا موقع دے گا بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ویٹرنز کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔