کراچی : کراچی میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گورنر ہاؤس کراچی میں ایک شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا
جس نے آسمان کو رنگ و نور سے بھر دیا۔ اس تقریب میں دنیا کی طویل ترین آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہا، اور اس نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی اس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موجود تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی اس تقریب میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا سٹیج تیار کیا گیا تھا، جہاں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل اور علی ظفر نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ آتشبازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، اور غیر ملکی نمائندے بھی اس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موجود تھے۔شہریوں نے آتشبازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے خوب لطف اٹھایا، اور اس شاندار ایونٹ نے کراچی کی یوم آزادی کی تقریبات کو مزید خاص بنا دیا۔