Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یومِ آزادی پر قوم کو پیغام

Web Desk by Web Desk
اگست 14, 2025
in پاکستان
0
پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یومِ آزادی پر قوم کو پیغام

راولپنڈی : پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پہلگام کے افسوسناک سانحے کی شدید مذمت کی اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔ فیلڈ مارشل نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی کو پاک فوج کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔فیلڈ مارشل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور کہا کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانا مسئلے کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری سے فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی۔

انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہد آزادی کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کی بہادری اور ایمان ہماری رہنمائی کا چراغ ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے اور وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Previous Post

پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹز میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب

Next Post

یوم آزادی پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی

Next Post
یوم آزادی پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی

یوم آزادی پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم