اسلام آباد: پاکستان میں روسی سفارتخانے نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی آزادی کے 78 سالوں میں نمایاں ترقی کی ہے، عالمی سطح پر اپنی مضبوط حیثیت قائم کی ہے اور خلائی تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک نے مختلف مشکلات اور چیلنجز کے باوجود علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظریات کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہوتا ہے جہاں صوبائی اور وفاقی دارالحکومتوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان تقریبات میں تحریک پاکستان کے بانیوں کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔