مقبوضہ کشمیر میں ضلع کشتواڑ کے گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے سیلاب سے 46 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 سے زائد ہندو یاتری بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری مندر جانے کے لیے موجود تھے۔حکام نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا جس علاقے میں کلاؤڈ برسٹ ہوا، اُس وقت وہاں ایک ہزار سے 1200 کے قریب لوگ موجود تھے۔
مقامی حکام کے مطابق بادل پھٹنے کے بعد بارشوں اور سیلاب سے 200 افراد لاپتا جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں 30 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔