Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

این ڈی ایم اے : ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
این ڈی ایم اے : ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں خصوصاً پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، بٹگرام، ایبٹ آباد اور ہری پور میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ ان پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال کا خطرہ موجود ہے۔اسی طرح مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور ہنگو میں سیلاب کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں بھی ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وزیرستان، کرم اور باجوڑ کے نچلے علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔پنجاب کے فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وارننگ دی گئی ہے۔دریائے جہلم کے بالائی علاقوں بشمول جہلم، پونچھ، مظفرآباد اور کانچی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، قلات، نوشکی، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خاران، خضدار، آواران، واشک، تربت، ہنگول، ماڑہ اور گڈانی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے، اور ان علاقوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں، اپنی گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر کھڑی کریں اور درختوں، کمزور عمارتوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور حساس علاقوں میں احتیاط برتیں۔

مزید برآں، این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے گزرتے وقت بہت محتاط رہیں اور تیز پانی کے بہاؤ والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جاپان آمد، شاندار خیرمقدم

Next Post

16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

Next Post
16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم